ٹنڈومحمدخان ،جشن آزادی "معرکہ حق" کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،آزادی کا دن شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر

بدھ 6 اگست 2025 16:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ جشن آزادی معرکہ حق کی تیاریوں میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام سرکاری محکموں کی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود پورے ضلع کے سرکاری محکموں کی مانیٹرنگ کررہا ہوں، جشن آزادی معرکہ حق کے دن تمام سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 14 اگست جشن آزادی "معرکۂ حق" کا آغاز سائرن بجانے کے بعد قومی ترانے کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستے گارڈ آف پیش کرتے ہوئے سلامی دیں گے ، اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات 14 اگست کے حوالے سے تقاریر، ملی نغمے و ٹیبلوز پیش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کی تینوں تحصیلوں میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر حب الوطنی کا ثبوت دیں ۔\378

متعلقہ عنوان :