لاہور کے 20مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پولیس

بدھ 6 اگست 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے 20خدمت مراکزمیں شہریوں کو 14ڈیجیٹل خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 9لاکھ 30ہزارسے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سہولیات حاصل کر چکے ہیں۔ 82ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹس حاصل کئے، 1لاکھ 62ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔

287 شہریوں نے کرائم رپورٹ، 9ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج کروایا۔اس دوران 9ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آرز کی نقول حاصل کیں اور 3لاکھ 95ہزارسے زائد لرننگ لائسنس ایشو کئے گئے۔1لاکھ 63ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو جبکہ 85ہزار سے زائد لائسنس کی تجدید کی گئی۔

(جاری ہے)

4ہزار سے زائد شہریوں کو ڈوپلیکیٹ لائسنس جبکہ 14ہزار سے زائد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

1440سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج جبکہ521شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے کہاہے کہ پولیس خدمت مراکز شہریوں کومفید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پولیس خدمت مراکز پولیسنگ سہولیات کی فراہمی کا اہم پلیٹ فارم ہیں۔ لاہورپولیس جرائم کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو جدید سروسز کی فراہمی بھی یقینی بنا رہی ہے۔ شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات ایک چھت تلے مہیا کی جا رہی ہیں۔پولیس خدمت مراکز میں آنے والی خواتین اور بزرگ شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :