سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ میاں اللہ نوازانتقال کرگئے

بدھ 6 اگست 2025 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

میاں اللہ نواز نے 7 فروری 2000 سے 17 جولائی 2000 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ججز ،وکلا، سابق چیف جسٹس میاں اللہ نواز کی عدلیہ کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔