سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے

بدھ 6 اگست 2025 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈ میاں اللہ نواز انتقال کر گئے،ان کی عمر 87 برس تھی۔جسٹس ریٹائر میاں اللہ نواز1938میں بہاولپور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 1962 میں یونیورسٹی لا کالج لاہور سے ایل ایل بی کیا اور 1964 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز بہاولپور سے کیا۔

(جاری ہے)

وہ 1964 میں ہائی کورٹ کے وکیل اور 1970میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے ۔

اللہ نواز 1971 میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے اور لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں سول اور آئینی فریق کے معروف وکیل رہے اور 1988میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے بعد ازاں وہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اللہ نواز کو2000میں لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا اور اسی سال ریٹائرمنٹ تک اس عہدے پر فائز رہے۔