ویتنام میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 27.3 فیصد اضافہ

بدھ 6 اگست 2025 17:05

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ویتنام میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 24.09 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 27.3 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘نے وزارت خزانہ کے قومی شماریاتی دفتر کی جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے ویتنام پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے،سرمایہ کاری کی یہ آمدن نئے منصوبوں کے لیے رجسٹرڈ سرمایہ، پہلے سے موجود سرمایہ میں اضافہ اور شیئر خریداری کے ذریعے سرمایہ کاری پر مشتمل ہے جن میں 2,254 نئے منصوبوں کے لیے 10.03 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری رجسٹرڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ منصوبوں کی تعداد میں 15.2 فیصد اضافہ ہوا تاہم رجسٹرڈ سرمایہ 11.1 فیصد کم رہا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار اب بھی بڑی تعداد میں ویتنام کا رخ کر رہے ہیں تاہم ان کی دلچسپی زیادہ تر چھوٹے حجم کی سرمایہ کاری میں ہے۔

متعلقہ عنوان :