چینی نوجوان ذہنی دباو کم کرنے کیلئے چوسنی استعمال کرنے لگے

بدھ 6 اگست 2025 17:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ان دنوں چین میں ذہنی دباو، کم خوابی اور ٹینشن کم کرنے کیلیے ایک عجیب و غریب رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جس میں ہزاروں بالغ افراد ان مسائل سے نمٹنے کیلیے پسیفائرز (برصغیر میں چھوٹے بچوں کو دی جانے والے چوسنی)پر انحصار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کام کا دبائو، مارگیج اور گاڑی کی اقساط کی ادائیگی اور آپس کے پیچیدہ تعلقات سمیت جدید زندگی میں بے چینی پیدا کرنے والے مسائل کی بھرمار ہے۔

لیکن کیا ایک سادہ سا فیڈران مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہی بظاہر، چینی بالغ افراد میں پلاسٹک کے فیڈرز کی مقبولیت نے ایک جنون کی شکل اختیار کر لی ہے اور ہزاروں نوجوان بالغ افراد 10 سے 500 یوان (تقریبا 1.40 سے 70 امریکی ڈالر) تک ان پلاسٹک کے فیڈرز پر خرچ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :