جنوبی کوریا کا چینی سیاحوں کو ویزا فیس سے مستثنی داخلے کی سہولت دینے کا اعلان

اس فیصلے سے غیر ملکی سیاحت کی بحالی کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی،وزارت سیاحت

بدھ 6 اگست 2025 17:18

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی سیاحتی گروپس کو ویزا فیس کے بغیر داخلے کی سہولت دے گا، جو 29 ستمبر 2025 سے جون 2026 تک موثر رہے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطا بق اس اقدام کا مقصد ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون (اے پی ای سی ) سربراہی اجلاس سے قبل غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سہولت ابتدائی طور پر مارچ میں اس وقت اعلان کی گئی تھی، جب چین نے گزشتہ نومبر میں جنوبی کوریائی شہریوں اور دیگر ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزا چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔

جنوبی کوریا کی سیاحت کی وزارت کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امیدوں کے تحت کیا گیا ہے، بلکہ اکتوبر کے اوائل میں چین کے قومی تعطیلاتی ہفتے کے دوران سیاحوں کی آمد کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔حکام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے غیر ملکی سیاحت کی بحالی کے ساتھ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب نئی لبرل حکومت، صدر لی جے میونگ کی قیادت میں، چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی امید رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :