کینیڈا نے بھارت کے بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

بشنوئی گینگ کینیڈین ڈائسپورا کمیونٹیز میں خوف اور دھونس کا ماحول پیدا کر رہا تھا، حکام

منگل 30 ستمبر 2025 17:51

کینیڈا نے بھارت کے بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)کینیڈا نے بھارتی بشنوئی گینگ کو دہشت گرد گروہ کی فہرست میں ڈال دیا۔ گینگ کے کینیڈا میں موجود تمام اکائونٹ منجمد اور جائیداد ضبطگی کا بھی حکم جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین حکومت نے بشنوئی گینگ کے مودی حکومت سے مضبوط روابط اور کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔وفاقی وزیرِ پبلک سیفٹی گیری آننداسنگاری نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بشنوئی گینگ کینیڈین ڈائسپورا کمیونٹیز میں خوف اور دھونس کا ماحول پیدا کر رہا تھا، قتل و غارت گری اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کا ذریعہ بن رہا ہے۔