ہزارہ ڈویژن نے انٹر ڈویژنل ویمن لیکروس چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی

بدھ 6 اگست 2025 17:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ہزارہ ڈویژن نے انٹر ڈویژنل ویمن لیکروس چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی، مردان ڈویژن کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی خواتین ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن سید سالار جہان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیاں، اور سووینئرز تقسیم کئے۔

خیبر پختونخوا لیکروس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ اور ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ کے ساتھ سلاطنڑ اور گبین جبہ سوات میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ کے 7 ڈویژنوں کے 40 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ اور کیمپ کی سب سے نمایاں کھلاڑی مس فضا قرار پائیں جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گول کئے اور ایم وی پی (موسٹ ویلیو ایبل پلیئر) کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈلسٹ مس مومنہ طارق اور مس گل پری کو بہترین کوچز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ہائی پرفارمنس کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں نے سلاطنڑ اور گبین جبہ میں مجموعی طور پر 48 کلومیٹر کا ہائکنگ سفر بغیر کسی سیکورٹی پروٹوکول کے مکمل کیا۔یہ کیمپ کھلاڑیوں کی طاقت، پھرتی، رفتار اور فٹ ورک بڑھانے کیلئے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ وہ لیکروس کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ مس مقدس طارق نے ہیڈ آفیشیٹر کے فرائض انجام دیئے جبکہ ہیڈ کوچ کی خدمات طیفور زرین نے فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :