حضرو ، اٹک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے والے ڈی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان کا تبادلہ ہوگیا

بدھ 6 اگست 2025 17:33

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اٹک میں اپنا شاندار عہد کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد ٹرانسفر ہو گئے۔ ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا دور میرٹ کی پاسداری اور قانون کی عملداری کے لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔

(جاری ہے)

آج پولیس لائن اٹک میں ڈی پی او اٹک کو شاندار الوداعی پارٹی دی گئی جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور سٹاف آفیسرز کے علاوہ دیگر پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان مالی اور اخلاقی ایمانداری کا ایک بہترین پیکر ثابت ہوئے۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ نوکری کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور کسی بھی پریشر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اللہ کے حضور سرخرو ہونے کی ہمیشہ کوشش کی ہے۔انہوں نے اٹک پولیس کیلئے دعائیہ کلمات کہے اور یوں یہ جذباتی تقریر اپنے اختتام کو پہنچی۔ اٹک پولیس اپنے شیر دل کمانڈر کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔\378

متعلقہ عنوان :