ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمن نے یکم تا 14 اگست تک خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا

بدھ 6 اگست 2025 17:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمن نے یکم تا 14 اگست تک خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد نے دو ہفتہ پر مشتمل خصوصی صفائی مہم معرکہ حق جشن آزادی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمن نے باقاعدہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد ایبٹ آباد کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانا ہے۔ تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ کچرا سڑکوں، نالیوں یا خالی پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں تاکہ ماحول آلودگی سے پاک اور نکاسی آب کے مسائل سے محفوظ رہے، صفائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آئیں مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :