شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ میں آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی اور یومِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تصویری نمائش

بدھ 6 اگست 2025 17:46

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کے یونیورسٹی کے شعبہ آرٹس و ڈیزائن کی جانب سے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی اور یومِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے فن کی اہمیت اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کو نہ صرف اظہار کی آزادی فراہم کرتی ہیں بلکہ ان میں قومی شعور بھی بیدار کرتی ہیں۔

نمائش میں طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے فن پارے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ اور ’’معرکہ حق‘‘کے موضوعات پر گہرے تخلیقی اظہار کا مظہر تھے، جو وطن کی حفاظت، شہدا کی قربانیوں اور امن کے پیغام کو اجاگر کر رہے تھے۔اس موقع پر اساتذہ، انتطامی افسران اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :