متحدہ عرب امارات کے صدر کل سے روس کا دورہ کریں گے

بدھ 6 اگست 2025 18:13

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعرات، 7 اگست سے روسی فیڈریشن کا سرکاری دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اس دورے کے دوران صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں رہنما دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔