زرعی یونیورسٹی سوات اور یونیورسٹی آف ڈی جی خان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 6 اگست 2025 22:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)زرعی یونیورسٹی سوات اور یونیورسٹی آف ڈی جی خان پنجاب کے درمیان تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

(جاری ہے)

معاہدے پر زرعی یونیورسٹی سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داد جان اور یونیورسٹی آف ڈی جی خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق چٹھہ نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں جامعات پہاڑی زراعت، موسمیاتی تبدیلی، فیکلٹی و طلبا کے تبادلے اور زراعت کے دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گی۔

متعلقہ عنوان :