ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مری میں ووٹر ایجوکیشن اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے سیمینار

بدھ 6 اگست 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مری میں ووٹر ایجوکیشن اور عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں معذور افراد، اقلیتیں، خواتین، نوجوان اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور تمام طبقات کو انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کے لیے متحرک کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مری کیساتھ محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین اور سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیموں کے افراد نے بھی شرکت کی۔تقریب میں مقررین نے ووٹ کی طاقت، ہر شہری کے انفرادی کردار، اور منصفانہ انتخابات کے لیے بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکاء کوووٹ کی اہمیت، ووٹر لسٹ میں اندراج کے طریقہ کاراور انتخابی عمل کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا اور عزم کیا کہ وہ معاشرے میں ووٹر آگاہی پھیلانے میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔