ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ڈوپلیکیٹ نمبرز لگنے والی فائلوں کی دوبارہ قرعہ اندازی

بدھ 6 اگست 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈوپلیکیٹ نمبرز لگنے والی فائلوں کی دوبارہ قرعہ اندازی کردی گئی۔ایسے تمام پلاٹس کی دوبارہ قرعہ اندازی کی گئی جن پر ڈوپلیکیٹ نمبرزلگ گئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈوپلیکیٹ نمبرز لگنے والے پلاٹوں میں 5مرلہ کے 62اور ایک کنال کے 2پلاٹ شامل ہیں۔ایلوکیشن کمیٹی کے ممبران نے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔64پلاٹوں کی قرعہ اندازی کمیٹی روم،ایل ڈی اے آفس جوہرٹاون میں کی گئی۔قرعہ اندازی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اوربینک کے نمائندگان،چیف ٹاون پلانر،چیف آئی ٹی آفیسر،ڈائریکٹرایل ڈی اے سٹی ودیگرایل ڈی اے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :