نصیرآباد کوڈاکوؤں اورچوروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے ، میر سکندر علی عمرانی

بدھ 6 اگست 2025 22:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) سابق صوبائی وزیر میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں جنگل کا قانون چل رہا ہے نہ عوام محفوظ ہیں نہ وکلا اور نہ ہی پولیس یوں محسوس ہو رہا ہے کہ نصیرآباد کو ڈاکووں راہزنوں ڈکیت اور اغوائکاروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بدامنی لاقانونیت کا فوری نوٹس لیا جائے قیام امن کے لیے سخت اور موثر اقدامات کئے جائیں اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے نصیرآباد کے سینر وکلائ سے شبیر احمد شیرازی اور ایڈوکیٹ عبدالحمید عمرانی سے ڈاکووں کی لوٹ مار کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا نصیرآباد میں اب کوئی بھی محفوظ نہیں عوام وکلاء تاجر برادری شہری ڈاکووں اور راہزنوں کے رحم وکرم پر ہیں پولیس قیام امن میں بری طرح نا کام ہوچکی ہے شہری تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں عوام خود کو غیر محسوس کر رہے ہیں ہر طرف بدامنی اور لوٹ مار ہے نصیرآباد میں قانون نہیں بلکہ جنگل کا قانون چل رہا ہے وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان نصیرآباد میں قیام امن اور بدامنی کے تدارک کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :