ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران 30افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 6 اگست 2025 22:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے نواں کلی، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور سریاب روڈ پر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سڑکوں پر قائم غیر قانونی ریڑھیوں، تھڑوں اور دیگر تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔آپریشن کے دوران 30 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 19 کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائیاں سب ڈویڑن سٹی، سب ڈویڑن صدر اور سب ڈویڑن سریاب کی حدود میں کی گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آپریشن کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال کرنا اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ کارروائی کے بعد مذکورہ تمام سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے اور شہر کی خوبصورتی کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :