جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دو روزہ آزادی میلے کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2025 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دو روزہ آزادی میلے کا انعقاد وطن سے محبت، ثقافت اور جوش و جذبے کے حسین امتزاج کے ساتھ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ میلہ بنیان المرصوص اور معرکہ حق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جشنِ آزادی تقریبات کی مرکزی تقریب کے طور پر منعقد کیا گیا۔تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے پرنسپل ایس ایم سی ڈاکٹر امبرین عثمانی کے ہمراہ کیا۔ انہوں نے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سہراب زمان اور آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔قومی نغمات، رنگا رنگ اسٹالز اور طلباء کی بھرپور شرکت نے اس میلے کو یادگار بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :