بین شیلٹن نے فائنل میچ میں کیرن خچانوف کو ہرا کر کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 8 اگست 2025 09:10

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ بین شلٹن نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 22 سالہ امریکا کے ہی ٹینس سٹار ،ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ بین شلٹن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 29 سالہ روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف کو شکست دے کر کیریئر کا مجموعی طور پر تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے ٹی پی کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہےجس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں جاری ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 22 سالہ امریکا کے ہی ٹینس سٹار ،ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ بین شلٹن نے سخت مقابلے کے بعد 29 سالہ روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف کو 7-6(7-5)،4-6 اور 6-7(3-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

امریکا کے فورتھ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی بین شیلٹن 2003 میں اینڈی روڈک کے بعد ماسٹرز 1000 ہارڈ کورٹ ایونٹ جیتنے والے پہلی امریکی فاتح بن گئے ہیں۔22 سالہ امریکی ٹینس سٹار بین شیلٹن نے 2023 میں ٹوکیو میں ہارڈ کورٹس اور گزشتہ سال ہیوسٹن میں کلے کورٹ پر بھی کامیابی حاصل کی تھی۔بین شیلٹن کسی بھی ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم عمر امریکی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔\932

متعلقہ عنوان :