اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی رہائشیوں کو انخلا کا حکم دے دیا

غزہ کی پٹی کے شمال سے متصل ایک بستی کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو روک لیا گیا ،اسرائیلی فوج

جمعہ 8 اگست 2025 14:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع الدرج اور التفاح محلوں کے رہائشیوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

عربی زبان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی فوج ہر اس مقام پر بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جہاں سے سرگرمیاں کی جاتی ہیں یا جہاں سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے جاتے ہیں۔

ہم ان تمام لوگوں سے جو اس علاقے کو خالی نہیں کر سکے ہیں۔ فورا جنوب میں المواصی کے علاقے کی طرف جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے شمال سے پٹی سے متصل ایک بستی کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو روک لیا گیا ہے۔ اس کے جواب میں اسلامی جہاد نے نیر عام بستی پر بمباری کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :