گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز

خواہشمند افراد 30 اگست تک اپنی پسند کے نمبر کے حصول کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 اگست 2025 14:57

گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء) گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ اگست کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد 30 اگست تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن سسٹم شہریوں کو شفاف اور سہل طریقے سے اپنی پسند کے نمبرز حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس نظام نے روایتی پیچیدگیوں، کرپشن اور ایجنٹ کلچر کا خاتمہ کرتے ہوئے عوام کو گھر بیٹھے بولی میں حصہ لینے کی سہولت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :