
بھارتی فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف
فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی.وزیردفاع کا قومی اسمبلی میں تحریری بیان
میاں محمد ندیم
جمعہ 8 اگست 2025
17:08

(جاری ہے)
وزیر دفاع نے تحریری جواب میں بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک میں تقریباً 20 فیصد کی کمی واقع ہوئی، 2019 میں بھی فضا حدود کی بندش کے نتیجے میں پی آئی اے کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا، پی اے اے کو اوور فلائنگ آمدن کی مد میں تقریباً 7 ارب 60 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا. انہوں نے بتایا کہ پاک-بھارت تنازع کے دوران فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو کچھ مالی نقصان برداشت کرنا پڑا، قومی خود مختاری اور دفاع کو معاشی مفاد پر مقدم تصور کیا جاتا ہے، وطن عزیز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کے سوا پاکستان کی فضائی حدود تمام ایئر لائنز کے لیے کھلی ہیں، پاکستانی ایئر لائنز اور طیاروں پر بھی بھارتی فضائی حدود میں پرواز پر پابندی عائد ہے، 2019 میں کشیدگی سے قبل اوور فلائنگ کی اوسط یومیہ آمدنی 5 لاکھ 8 ہزار امریکی ڈالر تھی. انہوں نے کہا کہ قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کا معاملہ ہو تو کوئی قیمت زیادہ نہیں ہوتی، اس عارضی تعطل کے باوجود پی اے اے نے مالیاتی استحکام کا مظاہرہ کیا دریں اثنا، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے مس انفارمیشن کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران فیک نیوز میں اضافہ ہوا، اے آئی کے آنے سے یہ مسئلہ مزید سنگین ہوگیا ہے. انہوں نے بھارتی میڈیا کو سچ نہ بولنے کا عادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں اخلاقیات موجود ہیں، جبکہ ملک میں پہلا ڈیجیٹل کمیونیکیشن محکمہ قائم کر دیا گیا ہے اجلاس میں وکیل شمس الاسلام کے قتل کے کیس پر بھی بات ہوئی، شہریار آفریدی نے کا کہنا تھا کہ قاتل کے اہلِ خانہ کی خواتین کو پولیس نے حراست میں لیا، جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دہانی کرائی کہ خواتین کو ہراساں نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بدلہ لینا کسی شہری کا حق نہیں بلکہ یہ حق ریاست کا ہے اجلاس بروز پیر شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا.
مزید اہم خبریں
-
جرمنی کی نئی دفاعی حکمت عملی، نیشنل سکیورٹی کونسل کے قیام کا منصوبہ
-
مودی ٹرمپ تعلقات میں تلخی کب آئی؟ بلومبرگ نے امریکی صدر کی پاکستان میں دلچسپی کی وجہ بھی بتادی
-
ژوب میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 خوارج ہلاک
-
بھارت اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تناﺅ‘دہلی کو چین کے قریب لے جاسکتا ہے .ماہرین
-
دورانِ چیکنگ کار سوار خاتون کی تلخ کلامی، لیڈی اہلکار کے سر پر لوہے کی بوتل دے ماری
-
اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے نیتن یاہو کے منصوبے کی منظوری دے دی
-
بھارتی فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف
-
جے ڈی وینس کا کشتی رانی کا شوق پورا کرنے کے لیے سرکاری وسائل سے دریا کی سطح بڑھانے کا انکشاف
-
آڈیٹر جنرل کاپیٹرولیم ڈویژن میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی پر مشاورت
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور ڈپٹی اپوزیشن کا عہدہ خالی قرار‘ چیمبر بھی واپس لے لیا گیا
-
پاکستان کو آبی وسائل کے تحفظ کے لیے پائیدار جنگلات کے انتظام کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.