جے ڈی وینس کا کشتی رانی کا شوق پورا کرنے کے لیے سرکاری وسائل سے دریا کی سطح بڑھانے کا انکشاف

سیکرٹ سروس نے آرمی کور آف انجینئرز سے 2 اگست کو امریکی نائب صدر کی کشتی رانی کے دوران محفوظ نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح بڑھانے کی درخواست کی.برطانوی جریدے کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 اگست 2025 17:06

جے ڈی وینس کا کشتی رانی کا شوق پورا کرنے کے لیے سرکاری وسائل سے دریا ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )امریکا میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح کو غیر معمولی طور پر بلند کیا گیا تاکہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ اس میں کشتی رانی کرسکیں.

(جاری ہے)

برطانوی جریدے کے مطابق سیکرٹ سروس نے آرمی کور آف انجینئرز سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 اگست کو نائب صدر جے ڈی وینس کی کشتی رانی کے دوران محفوظ نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح بڑھائیں برطانوی جریدے نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ دریا کی سطح میں یہ تبدیلی صرف محفوظ نیوی گیشن کے لیے نہیں بلکہ کشتی رانی کے تجربے کو اچھا بنانے کے لیے کی گئی تھی. اِس واقعے سے متعلق امریکی عوام یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا عوامی وسائل کا ذاتی استعمال ہوا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹرمپ انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کے لیے غیرملکی امداد، سائنسی تحقیق اور سرکاری ملازمتوں میں اربوں ڈالر کی کٹوتیاں کی ہیں.