آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت 54 ہزار درخواستیں موصول، رجسٹرڈ افراد کے لئے 9 اگست آخری دن ہے،وزارت مذہبی امور

جمعہ 8 اگست 2025 17:02

آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت    54 ہزار  درخواستیں موصول، رجسٹرڈ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت اب تک 54 ہزار حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ، رجسٹرڈ افراد کے لئے ہفتہ (9 اگست)درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق 11 اگست سے غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔حج درخواستیں 14 نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :