
نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں مزید اضافہ
یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو کر دیا گیا، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا
محمد علی
جمعہ 8 اگست 2025
20:35

(جاری ہے)
بتایا گیا کہ ہر بینکنگ کمپنی نان فائلر سے ایڈوانس ایڈجسٹیبل ٹیکس منہا کرنے کی مجاز ہوگی، اسی طرح غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت یا منتقلی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کردی گئی۔
پراپرٹی کے خریدار کو ریلیف دینے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس میں 1.5 فیصد کمی کردی گئی ہے، پراپرٹی کے فروخت کنندہ یا منتقل کرنے والے کے لیے ہر سلیب میں 1.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد فروخت کنندہ کو جائیداد کی فروخت پر حاصل کیپٹل گین کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے آن لائن آرڈرز پر نئے سیلز ٹیکس قانون کا نفاذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجیٹل آرڈرز پر مارکیٹ پلیس، کوریئر، پیمنٹ ایجنٹس سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے، کیش آن ڈلیوری پر بھی سیلز ٹیکس کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق آن لائن پلیٹ فارمز کو ہر ماہ 10 تاریخ تک ایس ٹی آر فارم جمع کروانا ہوگا، کوریئرز اور پیمنٹ ایجنٹس بھی ایس ٹی آر فارم ایف بی آر کو جمع کرائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن مارکیٹ پلیس کو ایس ٹی آر 34 فارم کے ذریعے آرڈرز کی رپورٹ دینا ہوگی، کوریئر سروس فراہم کرنے والی مارکیٹ پلیس کو ایس ٹی آر 36 بھی دینا ہوگا۔ ایف بی آر کے مطابق وینڈرز کو سیلز ٹیکس کٹوتی کا سرٹیفکیٹ تفصیلات سمیت دینا ہوگا، سرٹیفکیٹ میں وینڈر کا نام، رجسٹریشن نمبر، اشیاء کی تفصیل لازمی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
-
بون میں افغانستان قونصل خانے کے عملے نے استعفیٰ کیوں دیا؟
-
کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا
-
ملائیشیا کتابوں پر پابندیاں کیوں لگا رہا ہے؟
-
شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
-
منقسم جرمنی کا دوبارہ اتحاد: پانچ حقائق
-
طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.