عرب صرف اسی بات کی حمایت کریں گے جس پر فلسطینی متفق ہوں،اردن

جمعہ 8 اگست 2025 18:58

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)یک اردنی اہلکار نے بتایا ہے کہ عرب صرف اس بات کی حمایت کریں گے جس پر فلسطینی متفق ہوں اور فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کے تبصروں پر ایک اہم عرب ہمسایہ ملک کے ابتدائی ردِ عمل میں اردنی اہلکار نے کہاکہ عرب نیتن یاہو کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کے پیداکردہ مسائل حل کریں گے۔