اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا فیصلہ غلط ہے،برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر

اسرائیلی اقدام تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں مددگار نہیں ہوگا،گفتگو

جمعہ 8 اگست 2025 18:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے غزہ پر قبضے کے اسرائیلی فیصلے کو غلط قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم سرکیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں حملے مزید تیز کرنے کا اسرائیلی فیصلہ غلط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے، اسرائیلی اقدام تنازع کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے میں مددگار نہیں ہوگا۔کیئراسٹارمر نے کہا کہ اسرائیل کا یہ اقدام غزہ میں مزید خونریزی کا سبب بنے گا۔