پی ایچ اے کا ریٹائرڈ ملازمین کو مفت ادویات کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 8 اگست 2025 22:32

پی ایچ اے کا ریٹائرڈ ملازمین کو مفت ادویات کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ ای) حکام نے مبینہ طور پر غریب ملازمین کے خلاف غیر منصفانہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کو ادویات کی سہولت معطل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کے تھنک ٹینک افسران نے عمر بھر خدمات دینے والے مالیوں کے حقوق پر ’’چھری‘‘ چلانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

مجوزہ ترمیم کے تحت ریٹائرڈ ملازمین عمر کے آخری حصے میں مفت ادویات سے محروم ہو جائیں گے۔ پی ایچ اے کے ایکٹ میں ریگولر، کنٹریکٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مفت ادویات کی فراہمی کی شق موجود ہے، تاہم ترمیم کے ذریعے حاضر سروس افسران نے ریٹائرڈ ملازمین کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ظالمانہ ترمیم سے 1400 سے زائد پنشنرز متاثر ہوں گے۔

ایل ڈی اے اور واسا سمیت بیشتر اداروں میں ریٹائرڈ ملازمین کو مکمل سہولیات میسر ہیں، مگر پی ایچ اے افسران نے اپنی مراعات کم کرنے کے بجائے سابق ملازمین کے حقوق پر وار کرنے کا فیصلہ کیا۔ غیر منصفانہ ترمیم کو آج بورڈ اجلاس سے منظور کرایا جانا متوقع ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایچ اے نے کروڑوں روپے مصنوعی خوبصورتی کے منصوبوں پر خرچ کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :