Live Updates

میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا

اگرعمران خان کے بیٹے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیئے، بانی کے بیٹوں کیلئےموجودہ سیاسی حالات میں تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں۔ وفاقی مشیر سیاسی امور راناثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 اگست 2025 23:00

میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 اگست 2025ء ) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کیلئے ویزہ نہیں مانگا، اگرعمران خان کے بیٹے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت سے مطمئن ہیں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، بلاول بھٹو وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کیلئے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دوتین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر موجودہ سیاسی حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں ۔میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان آنے کیلئے ویزہ نہیں مانگا۔

(جاری ہے)

اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ویزہ مانگیں تو ان کو دینا چاہیئے، ہمارا پہلے ہی اندازہ تھا کہ عمران خان کے بیٹے نہیں آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی حلف برداری تقریب میں بھی بانی کے بیٹے نہیں آئے تھے۔ عمران خان کی حکومت کے دوران اور پچھلے دو سال میں ان کے بچے نہیں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا۔ 
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن پر غور ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان اتحادی معاملات پر بھی گفتگو،۔

اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھیں۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے اظہار افسوس کیا اور ان سے تعزیت کی۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات