سیکرٹری زراعت پنجاب افتحار علی سہو کی زیر صدارت کپاس کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس 9 اگست کو ملتان میں ہوگا

جمعہ 8 اگست 2025 23:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو 9 اگست 2025 کو ملتان کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کپاس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا لائیزان یونٹ کے مطابق اجلاس میں آئندہ 60 روز کے دوران کپاس کی بہتر نگہداشت اور پیداوار میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرلز، کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد انجم علی، پرائیویٹ سیکٹر کے زرعی ماہرین، چیف انجینئر محکمہ انہار، کپاس کے ترقی پسند کاشتکار اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوں گے۔