حمل کے دوران پروڈیوسر نے تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا، رادھیکا آپٹے

ہالی ووڈ پراجیکٹ پر کام کے دوران مکمل تعاون ،ہمدردی ملی ،بے حد خیال رکھا گیا، اداکارہ

جمعہ 8 اگست 2025 19:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)معروف بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ حمل پروڈیوسر نے انہیں تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا تھا۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کے فریڈم ٹو فیڈ"لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ ایک بھارتی پروڈیوسر نے ان کے حاملہ ہونے پر منفی ردعمل دیا اور انہیں تنگ لباس پہننے پر اصرار کیا، حالانکہ وہ جسمانی تبدیلیوں اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

رادھیکا آپٹے نے بتایا کہ پروڈیوسر انہیں شوٹنگ کے دوران طبیعت بگڑنے پر ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔رادھیکا نے کہا کہ انہیں کھانے کی شدید خواہش رہتی تھی اور وہ مسلسل طبیعت کی خرابی محسوس کر رہی تھیں، لیکن پروڈکشن ٹیم کی جانب سے نہ صرف بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا بلکہ انہیں مختلف طریقوں سے پریشان بھی کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ اس کے برعکس ایک ہالی ووڈ پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون اور ہمدردی ملی جبکہ ان کا بیحد خیال بھی رکھا گیا۔ رادھیکا کے مطابق بین الاقوامی ہدایتکار نے ان کے جذبات کا احترام کیا اور انہیں حوصلہ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :