عالمی گیمز 2025ء ،پاکستانی سکوائش کھلاڑی نے میدان مار لیا

نور زماں نے مدمقابل میزبان کھلاڑی چن ہائی سونگ کو 0-3سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی

جمعہ 8 اگست 2025 21:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)عالمی گیمز 2025ء میں پاکستانی سکوائش کھلاڑی نے میدان مار لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں شروع ہونے والے 12ویں عالمی گیمز کے سکوائش ٹورنامنٹ میں عالمی انڈر 23نور زماں نے اپنا پہلا میچ بآسانی جیت لیا۔

(جاری ہے)

نور زماں نے مدمقابل میزبان کھلاڑی چن ہائی سونگ کو 0-3سے قابو کرکے پراگلے رائونڈ میں جگہ بنائی۔ نور زماں نے پہلا گیم 2-11سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں اسی سکور سے کامیابی پائی اور تیسرے گیم میں کوئی پوائنٹ کھوئے بغیر 0-11سے فتح کو گلے لگالیا۔

متعلقہ عنوان :