ڈرگ انسپکٹر کا بٹگرام بازار کا دورہ، بغیر لائسنس اور صفائی کا خیال نہ رکھنے پر متعدد میڈیکل سٹورز کو جرمانہ

ہفتہ 9 اگست 2025 11:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈرگ انسپکٹر نے بٹگرام بازار کا دورہ کر کے بغیر لائسنس اور صفائی کا خیال نہ رکھنے پر متعدد میڈیکل سٹورز کو جرمانہ عائد کر دیا۔ دورہ کے دوران ادویات کا معیار، زائد المعیاد ادویات، میڈیکل سٹورز کی صفائیاور ادویات فروخت کرنے والوں کے لائسنس چیک کئے گئے۔

(جاری ہے)

ادویات کی لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے لئے مختلف میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونے بھی لئے گئے۔

بغیر لائسنس اور صفائی کا خیال نہ رکھنے پر متعدد میڈیکل سٹور کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈرگ انسپکٹر بٹگرام نے میڈیکل سٹورز مالکان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معیاری اور زائد المیعادادویات فروخت کرنے سے گریز کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں، بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور چلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :