یوم آزادی اور معرکہ حق کے تناظر میں پاک صاف خیبر پختونخوا خصوصی صفائی مہم جاری

ہفتہ 9 اگست 2025 11:00

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) یومِ آزادی اور معرکہ حق کے تناظر میں ضلع بھر میں ”پاک صاف خیبر پختونخوا خصوصی صفائی مہم“ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران بٹگرام، تھاکوٹ اور کوزہ بانڈہ میں ٹی ایم اے بٹگرام کی زیر نگرانی گلی کوچوں، سرکاری دفاتر، آبی گزرگاہوں اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی صفائی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک صاف، خوشگوار اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔