واسا سرگودھا میں افسران کی فیلڈ ڈیوٹیز کا تعین کر دیا گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 16:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) واٹر سپلائی اور نکاسی آب کی بہتر سروسز فراہم کرنے اور آپریشنز کی مؤثر انجام دہی کے لیے واسا سرگودہا کی جانب سے افسران کو فیلڈ ڈیوٹیز تفویض کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو حکم نامے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ خالد نواز کو سیوریج سسٹم کی آپریشن اینڈ مینٹیننس (او اینڈ ایم )، ترقیاتی کاموں اور عوامی شکایات کے حل کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ وقار عمر کو واٹر سپلائی سسٹم کی او اینڈ ایم ، ترقیاتی کام اور شکایات ہینڈلنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اسی طرح سید سبط الحسن (سب انجینئر) کو سیوریج سسٹم کی دیکھ بھال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی ڈیوٹی دی گئی ہے جبکہ محمد فراز افضل (سب انجینئر) واٹر سپلائی نظام، ترقیاتی کام اور شکایات ہینڈلنگ کے امور سرانجام دیں گے۔ تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے انجام دیں اور عوامی شکایات و آپریشنل مسائل پر بروقت ردعمل یقینی بنائیں۔