اٹک کے علاقہ گولڑہ کا رہائشی دریا ء میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 16:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) اٹک کے علاقہ گولڑہ کا رہائشی دریاء میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک کے گاؤں گولڑہ میں ہرو دریا ء میں 33 سالہ عادل ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :