گورنر پنجاب سلیم حیدر خان اربعین کیلئے 7 روزہ دورہ عراق پر روانہ

ہفتہ 9 اگست 2025 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ اربعین حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف سے کربلا تک کے مشی میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر بھی حاضری دیں گے۔