سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 60 ہزار روپے تک پہنچ گئی

ہفتہ 9 اگست 2025 22:15

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 60 ہزار روپے تک پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور دس گرام 3 لاکھ 8 ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 29 ہزار 998 اور دس گرام 2 لاکھ 82 ہزار 881 روپے رہا۔ چاندی تیزابی فی تولہ 4 ہزار 59 اور دس گرام 3 ہزار 484 روپے میں دستیاب ہے۔ ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کا انحصار بین الاقوامی ریٹس اور ڈالر کی قدر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :