انٹربینک میں ڈالر282 روپے 95 پیسے میں فروخت ہوا

ہفتہ 9 اگست 2025 22:15

انٹربینک میں ڈالر282 روپے 95 پیسے میں فروخت ہوا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء)کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت 282 روپے 95 پیسے اور قیمتِ خرید 282 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو 329 روپے 94 پیسے میں فروخت جبکہ قیمتِ خرید 329 روپے 36 پیسے رہی۔

(جاری ہے)

برطانوی پاؤنڈ کی قیمتِ فروخت 380 روپے 23 پیسے اور خرید 379 روپے 56 پیسے مقرر ہوئی۔ آسٹریلوی ڈالر 184 روپے 58 پیسے، کینیڈین ڈالر 205 روپے 97 پیسے میں فروخت ہوا۔ سعودی ریال 75 روپے 40 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 05 پیسے اور کویتی دینار 926 روپے 19 پیسے میں فروخت ہوا۔ جاپانی ین کی قیمت 1 روپے 92 پیسے رہی۔