پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں معمولی ردوبدل

ہفتہ 9 اگست 2025 22:07

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں معمولی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) کرنسی مارکیٹ ریٹس کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں اہم غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی ردوبدل دیکھا گیا۔ امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید 282.45 اور قیمتِ فروخت 282.95 روپے رہی۔

(جاری ہے)

یورو 329.36 خرید اور 329.94 روپے فروخت پر بند ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ 379.56 خرید اور 380.23 فروخت پر دستیاب ہے۔ سعودی ریال کی قیمتِ فروخت 75.40، اماراتی درہم 77.05 اور کویتی دینار 926.19 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دیگر کرنسیوں میں چینی یوآن 39.39، آسٹریلوی ڈالر 184.58، کینیڈین ڈالر 205.97 اور جاپانی ین 1.92 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :