Live Updates

صوبائی وزیر زراعت کا ڈینگر والا تا احمد آباد روڈ اور نکاسی آب کے نظام کا معائنہ

ہفتہ 9 اگست 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال نے ضلع کرک میں ڈینگر والا تا احمد آباد روڈ، احمد آباد کی اندرونی گلیوں اور نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو عوام کی سہولت اور علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل صدر عاصم خٹک، سابق ناظم عرفان خٹک، عامر ایوب، حضرت عمر عرف ٹوکلی خان، عمران خان، قیوم شیخ احمد آباد، ہشام خان، انجینئر ناصر، انجینئر عمیر، نادر انکل اوورسیز، قسمت خان، وحید خٹک، ڈاکٹر عالم زیب خٹک اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ وزیر زراعت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پورے صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ہر علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی عمل مرتب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی پائی پائی کی منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات