صوبائی محتسب سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر کا گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ اسکول کا دورہ

ہفتہ 9 اگست 2025 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) صوبائی محتسب سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سکول، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن لاڑکانہ اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ کامرس ایجوکیشن لاڑکانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی محتسب لاڑکانہ کے ریجنل ڈائریکٹر نے ادارے میں موجود بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ادارہ عوام کی داد رسی کے لیے کام کرتا رہتا ہے، جہاں ان کی شکایات سنی جاتی ہیں اور ان کا ازالہ بھی کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر کسی کو بھی کسی ادارے کے بارے میں کوئی شکایت ہو تو وہ ہمارے دفتر سے رابطہ کرے تاکہ ان کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :