wآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس

ٰریجنز اور اضلاع میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے ہیومن ریسورس، انفراسٹرکچر، لاجسٹکس امور زیر غور آئے

ہفتہ 9 اگست 2025 21:05

ج*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت رائٹ مینجمنٹ پولیس کے امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنز اور اضلاع میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے ہیومن ریسورس، انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس امور زیر غور آئے۔ ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس خرم شکور، ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس اسد سرفراز خان اور اے آئی جی ایڈمن ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اجلاس میں موجود تھے جبکہ تمام آر پی اوز، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس پیز اور ڈی ایس پیز آر ایم پی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس لائ اینڈ آرڈر یقینی بنانے میں اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

رائٹ مینجمنٹ پولیس کو ریجنز کی سطح پر مطلوبہ نفری، رہائش، لاجسٹکس اور جدید ساز و سامان فراہم کیا گیا ہے۔ آر ایم پی لاء اینڈ آرڈر کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی سربراہی میں بھرپور ایکشن لے گی۔

ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی نے کہا کہ ریجنز کی سطح پر ایس پیز اور اضلاع میں ڈی ایس پیز رائٹ مینجمنٹ پولیس کو سپروائز کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لائ اینڈ آرڈر چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے آر ایم پی کی جدید خطوط پر ٹریننگ یقینی بنائی گئی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے جوانوں کا مورال بلند اور کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی نے کہا کہ آر ایم پی کے جوانوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مرحلہ وار سپیشلائزڈ کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں۔