شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا عرس، نفیسہ شاہ کا خراجِ عقیدت

ہفتہ 9 اگست 2025 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کو عرس پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جاری بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھی ادب اور ثقافت میں شاہ عبداللطیف کی بہت خدمات ہیں، بھٹائی نے نسلوں کو اپنی لازوال حکمت اور خوبصورتی سے متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ لطیف کی شاعری محبت، ہمدردی اور اتحاد کا سبق دیتی ،روحانی گہرائی اور سادگی ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف کی شاعری صرف ایک علاقے تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر حصوں میں رنگ بھرتی ہے، ان کا امن اور ہمدردی کا پیغام آج بھی اتنا ہی متعلقہ ہے جتنا کہ ان کی زندگی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم ان کا عرس مناتے ہیں تو ہم نہ صرف ان کی ادبی میراث بلکہ سندھ کی ثقافتی شناخت کی تشکیل میں ان کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔