سرگودھا،اسسٹنٹ کمشنر نے چار سگی بہنوں کے زہریلی گولیاں کھانے کا نوٹس لے لیا

اتوار 10 اگست 2025 11:40

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے سوتیلی ماں سے جھگڑا پر چار سگی بہنوں کے زہریلی گولیاں کھا کر اقدام خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں زیر علاج چاروں مریض بہنوں کی عیادت کی اور انہیں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال کے چک 7 میں سوتیلی ماں سے جھگڑا پر چار سگی بہنوں 13 سالہ مصباح، 14 سالہ بشری،16 سالہ نایاب،18 سالہ علشبہ نے مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔

جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال میں فوری طبی امداد دے کر تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کر دیا گیا اس اقدام خودکشی کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پر پہنچ گندم میں رکھنے والی گولیاں کھانے والی چاروں سگی بہنوں کی عیادت کی اور انہیں بہترین علاج معالجہ کی سہولیات اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مثر طبی امداد فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :