نوشہرہ ورکاں، پولیس میں پاور لفٹنگ 200 KG مقابلہ میں نوشہرہ ورکاں سے حماد بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اتوار 10 اگست 2025 15:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) پولیس کی طرف سے لاہور میں ہونے والے پاور لفٹنگ 200 کے جی مقابلوں میں ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے رہائشی حماد بٹ نے پہلی پوزیشن میں گولڈ میڈل اور علی اسحاق نے سلور میڈل جیت کر تحصیل نوشہرہ ورکاں کا نام روشن کر دیا۔

(جاری ہے)

200 کے جی پاور لفٹنگ کے مقابلوں سات اضلاع سے شعبہ پولیس سے منسلک نوجوانوں نے حصہ لیا جبکہ نوشہرہ ورکاں سے حماد بٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل اور علی اسحاق سلور میڈل جیت گئے،حماد بٹ کی نوشہرہ ورکاں آمد پر فیملی ممبران اور محلے داروں نے عزت افزائی کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا اور پر تپاک انداز میں انہیں گھر لے جایا گیا۔

حماد بٹ پولیس کی جانب سے رواں سال میں پاور لفٹنگ میں پنجاب سطح پر دوسری اور تیسری پوزیشن لینے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :