یومِ آزادی کے سلسلے میں سینٹرل جیل لاڑکانہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 10 اگست 2025 15:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر جنرل صحت کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ ڈاکٹر شوکت علی ابڑو کی جانب سے 14 اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں سینٹرل جیل لاڑکانہ میں ایک میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں وہاں موجود قیدیوں کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، ان کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے تعلقہ اسپتال رتوديرو میں ایک اور میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں عوام کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے، ان کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیں فراہم کی گئیں۔