Live Updates

ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں پیررضوان نصیر کی زیرصدارت کانفرنس

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے‘مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی

اتوار 10 اگست 2025 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)وحدت روڈ کرکٹ گرائونڈ میں 7ستمبر کو منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام اسلامپورہ میںختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت پیررضوان نفیس نے کی ۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری،علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا کاشف ندیم، مولانا طلحہ بٹ، مولانا عبدالعزیز سمیت علما اور اہل علاقہ نے شرکت۔

مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی اور بنیادی فرض ہے۔

(جاری ہے)

حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر موثر رومکمل عملدرآمدکراتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرے۔قانون تحفظ ناموس رسالت کے خلاف بیرونی دبا ئواوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔،عوام الناس کو اسلام کے بنیا دی عقید ختم نبوت کو روشناس کرانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے اور کل قیامت والے دن حضوراقدس ﷺ کی شفاعت کاذریعہ بنے گا۔علما ء نے عوام الناس کو7ستمبر کو وحدت روڈ کرکٹ لاہور میں ہوین والی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس فقیدالمثال اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات