قومی عوامی تحریک کی جانب سے متنازعہ کینالوں اور سندھ کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنادیاگیا

اتوار 10 اگست 2025 15:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء) قومی عوامی تحریک کی جانب سے متنازعہ کینالوں اور سندھ کی زمینوں پر قبضوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنادیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے مرکزی قیادت کی کال پر ٹھل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے فرید جعفری، اعجاز کنرانی، عطا سندھی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں سندھ کی زمینوں پر قبضے، غیر قانونی و متنازعہ نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی زرعی زمینوں پر قبضہ اور مقامی کسانوں کو ان کے حق سے محروم کرنے کی سازشیں کسی طور قبول نہیں کی جائیں گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر قانونی نہروں کی تعمیر روکی جائے، زمینوں پر قبضے ختم کیے جائیں اور کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے مقامی آبادی کو بے دخل کرنے کی پالیسی کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :